21.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

اگرعدالتوں کے آئینی احکامات کی حیثیت نہ رہی تو پھر انارکی ہوگی، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے اگر عدالتوں کے آئینی احکامات کی حیثیت نہ رہی تو پھر انارکی ہی ہو گی۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سندھ حکومت کے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرونے کے حوالے سے کہا کہ حکومت نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے حکم کو جوتے کی نوک پررکھا، اب سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو ہوا میں اڑایا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ نئی پارٹی نے پہلی پریس کانفرنس میں ہی عدالتوں کو دھمکی دی، اس طرح اگر عدالتوں کے آئینی احکامات کی حیثیت نہ رہی تو پھر  ملک میں انارکی ہی ہو گی۔

دوسری جانب اس ضمن میں پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیا گیا اس سے الیکشن کمیشن ایک مذاق بن چکا ہے۔

 رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے بنیادی کام الیکشن کرو انے  سے بھی قاصر ہے، زرداری مافیا ہر اس انتخاب سے بھاگ رہا ہے جہاں وہ نتائج خرید نہیں سکتا، سوال یہ ہے الیکشن کمیشن اس مشکوک ایجنڈے کوکیوں آگےبڑھارہاہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں