اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

فواد چوہدری کی واپسی سے ہمیں کوئی خوف نہیں ہے، رؤف حسن

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی واپسی سے ہمیں کوئی خوف نہیں ہے لیکن ایجنڈا کیا ہے وہ اہم ہوتا ہے۔

اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگور کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور علی زیدی کو کیوں چھوڑا گیا ہمیں معلوم ہے، کسی کی واپسی سے ہمیں کوئی خوف نہیں لیکن ایجنڈا کیا ہے وہ اہم ہوتا ہے، فوادچوہدری کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خواہش تھی وہ نہیں ملے۔

رؤف حسن نے کہا کہ پی ٹی آئی سے کسی نے بھی فواد چوہدری سے بات نہیں کی، پی ٹی آئی سے کسی نے بھی فواد چوہدری کو بیان بازی روکنے کا نہیں کہا۔

- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ فواد کی اس وقت پارٹی میں جگہ نہیں، بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو وہ فیصلہ کرینگے۔

انھوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپورکو پہلے بھی بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا تھا، آج ہمیں بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی، 70 کی دہائی سے بدتر کام گزشتہ دو سال میں کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 70 کی دہائی میں یہ نہیں دیکھا جو گزشتہ دو سال میں خواتین کیساتھ کیا گیا، گزشتہ دو سال میں بہت کچھ کیا گیا، آئندہ بھی کوشش کی جائے گی۔

کچھ لوگوں کو واپس پارٹی میں رخنہ ڈالنے کیلئے چھوڑا گیا ہے، جو رخنہ ڈالنے کی کوشش میں ہیں وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔

رؤف حسن نے کہا کہ عامر مغل کو ڈی سی آفس میں جلسے کی این او سی کیلئے بلایا گیا تھا، عامر مغل ابھی ڈی سی آفس میں ہی تھے انھیں گرفتار کرلیا گیا، کیا قانون پر عملدرآمد کرنے والے ملک میں اس قسم کی گرفتاری ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ محموداچکزئی کو بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اپنے تئیں بات کرنا چاہتے ہیں تو کریں، پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ مینڈیٹ چوروں سے کوئی بات نہیں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں