ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

داسو واقعہ کے پیچھے سی پیک کوناکام کرنے کی خواہاں قوتیں کار فرما ہیں، فوادچوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چین نے داسو ڈیم پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کا اعلان کیا ہے، ہر مشکل میں ساتھ دینے پر چین کی حکومت اور عوام کے مشکور پیں۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ داسو واقعے کے پیچھے سی پیک کو ناکام کرنے والی خواہاں قوتیں کار فرما ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ داسو واقعے کی تحقیقات دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں، چین نے داسو ڈیم پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

- Advertisement -

افغانستان سے متعلق بیان

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے عوام کا رشتہ بہت مضبوط ہے، کیوں کہ پاکستان ہمیشہ افغانستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑا رہا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا تھا کہ افغان حکومت اپنی ناکامیوں کا بوجھ پاکستان پر ڈالنا چاہتی ہے، افغانستان کے مسائل افغان عوام نے ہی حل کرنے ہیں،افغان نائب صدر کا حالیہ بیان نہایت قابل افسوس ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں