تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

فواد چوہدری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمدد راجہ نے پولیس کی درخواست منظور کرلی۔ پولیس کی جانب سے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کریا گیا ہے عدالت نے انہیں دو روز بعد پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے فواد چوہدری کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں فواد چوہدری کے کیس  میں ان کے وکیل بابر اعوان دلائل دیے۔

فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی درخواست منظور

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے فوادچوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ کے فیصلے کے خلاف پولیس کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے فواد چوہدری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مزید جسمانی ریمانڈ کیلئے فواد چوہدری کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا جائے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی ، سیشن جج طاہر محمود خان کی پولیس کی درخواست پرسماعت کی۔

سخت سیکورٹی میں فواد چوہدری کو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ پہنچایا گیا، فیصل چوہدری نے عدالت سے فواد چوہدری کی ہتھکڑی کھولنے کی استدعا کی ، جس پر عدالت نے فواد چوہدری کی ہتھکڑی کھولنے کی ہدایت کردی۔

بابراعوان نے تفتیشی افسرسے مکالمے میں کہا کہ چابی ادھر ہی ہے یا اُن سےمانگ کرلائیں گےجنہوں نےہتھکڑی لگائی؟ عدالت کےحکم پر فواد چوہدری کی ہتھکڑی کھول دی تھی۔

Comments

- Advertisement -