تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

’عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کی کال دیں گے‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کی کال دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کیلیے اسلام آباد پولیس ٹیم کے زمان پارک لاہور پہنچنے اور نوٹس وصول ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری صرف امن وامان خراب کرنے کیلیے ہے۔ حکومت پی ٹی آئی کارکنان کو اشتعال دلانا چاہتی ہے۔ عمران خان کی گرفتاری کی کوشش پر پی ٹی آئی کارکنان تیار رہیں۔ یہ حد سے آگے بڑھے تو پورے پاکستان میں احتجاج کی کال دینگے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان پر اب تک 74 مقدمے ہیں جن میں سے 30 مقدمات کرمنل ہیں۔ پاکستان میں اس وقت فسطائی نظام قائم ہے۔ ملک میں معیشت، سیاست اور آئین ڈبونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس طرح کی حرکتیں کرکے امن وامان کا مسئلہ کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ یہ چاہتے ہیں فسادات ہوں تاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہوسکے اور انتخابات ملتوی ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان تمام قانونی پراسس پرعمل کر رہے ہیں اور ہر عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔ جو بھگوڑا 50 روپے کے اسٹامپ پر لندن بھاگا ہوا ہے عدالتیں اسے کیوں نہیں بلاتیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوٹس میں عمران خان کی گرفتاری کا حکم نہیں ہے، شاہ محمود قریشی

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت ایک ہی سکے کے دورخ ہیں۔ یہ چاہتےہیں عمران خان عدالت جائیں تاکہ قاتلانہ حملہ کیا جا سکے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ اگر عمران خان اقتدار میں آگیا تو نہ صرف ان کی لوٹ ختم ہوجائے گی بلکہ اس کا حساب بھی لیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -