تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پی ٹی آئی کا جمعرات کو آزادی صحافت کا دن منانے کا اعلان

پی ٹی آئی نے جمعرات کو آزادی صحافت کا دن منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے آر وائی نیوز کو متبادل بیانیہ دینے پر بند کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کیلئے ہم کھڑے ہوں گے۔ پیر کو عدلیہ کی آزادی کا دن منائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرینگے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

فواد چوہدری نے کہا کہ اے آر وائی نیوز کو ن لیگ اسٹریٹجک میڈیا سیل کی کارستانیاں ظاہر کرنے اور متبادل بیانیہ دینے کی پاداش میں بند کیا گیا۔ جب کہ انصاف کے ادارے کو تقسیم کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ رفیق تارڑ کا دور کس کو یاد نہیں کہ کس طرح عدلیہ کو تقسیم کیا گیا۔ آج ملک میں صحافیوں کے لیے زمین تنگ کر دی گئی ہے۔ ارشد شریف، خاور گھمن، سمیع ابراہیم، عمران ریاض سمیت تمام لوگوں کیلئے آواز بلند کرینگے۔ انٹرنیشنل واچ، ایمنسٹی اور عالمی برادری کیساتھ معاملے کو اٹھائیں گے۔ عمران خان نے شیریں مزاری کو ہدایت کی ہے کہ عالمی سطح پر معاملہ اٹھائیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اس حکومت کے خاتمے کیلیے ملک گیر تحریک کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ یہ سلسلہ 19 اگست کو کراچی میں جلسہ عام سے شروع ہوگا اسی طرح پورے پاکستان میں جلسے کیے جائیں گے۔ کسی بھی بیک ڈور گفتگو کی ضرورت نہیں ہے، جو بھی بات ہوگی پاکستان کے عوام کے سامنے ہوگی۔ ایسا نہیں ہو سکتا 10 لوگ بیٹھ کر پالیسی طے کرلیں۔ اس الیکشن کمیشن پر ہمیں اعتبار نہیں ہے۔ آصف زرداری پہلے سندھ کی حکومت بچالیں پھر پنجاب کی طرف دیکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں تاخیر کی جا رہی ہے جو ناقابل قبول ہے۔ شہباز شریف کہہ رہے ہیں معیشت پربات چیت کرلیں یہ احمقانہ بات ہے۔ ہم ان کی اس پیشکش کو مسترد کرتے ہیں۔ آپ کی معاشی پالیسیوں پر میثاق کرنا پاکستان کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہوگا۔ ہم عام انتخابات کے فریم ورک کےعلاوہ کسی چیز پر بات نہیں کرینگے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ آپ سازش کر رہے ہیں کہ کسی طرح پی ٹی آئی کو دبایا جائے۔ میں سمجھتا ہوں کہ1970 سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ پی پی، ن لیگ، جے یو آئی نے منی لانڈرنگ کی اسے سامنے کیوں نہیں لایا جارہا۔ زرداری، نوازشریف، فضل الرحمان باہر پڑا پیسہ واپس لائیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہدا کے حوالے سے جو مثبت ٹرینڈ چلا اس میں 90 فیصد پی ٹی آئی کے لوگ ہیں۔ پارٹی نے متفقہ طور پر شہباز گل کیساتھ ہونیوالے سلوک کی مذمت کی ہے۔ رانا ثنا اللہ اینڈ کمپنی نے نئی روایت ڈالی کہ خواتین بچوں پر تشدد کیا جائے۔ اس سے پاکستان کی سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -