تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

’ پی ٹی آئی حکومت میں میڈیا کے ساتھ کب ایسا ہو رہا تھا جیسا اب ہو رہا ہے؟ ‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری حکومت میں میڈیا کے ساتھ ایسا کب ہو رہا تھا جیسا اب ہو رہا ہے؟

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجودہ حکومت کے دور میں میڈیا کی جبری زباں بندی کے حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کیخلاف جعلی میڈیا مہم چلائی گئیں، اخلاق باختہ گفتگو ہوئی، فیک نیوز کی بھرمار تھی، اس کے باوجود نہ کوئی چینل بند ہوا اور نہ کوئی صحافی دہشت گرد ٹھہرا۔

انہوں نے کہا کہ اب تو میڈیا مکمل غلام ہے، میں حیران ہوں یہ موازنہ بھی کیسے ہو سکتا ہے؟ آج اپوزیشن پر ہونیوالے مظالم رپورٹ کرنے پر چینل بند ہو جاتے ہیں، صحافیوں پر دہشتگردی کے پرچے ہو رہے ہیں ان کو چھتر مارے جا رہے ہیں۔

 

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ میڈیا گروپس کو کھلے عام رشوت دی جا رہی ہے، موجودہ ان حالات کا پچھلی حکومت کیا کسی بھی پچھلی حکومت سے موازنہ نہیں ہو سکتا۔

Comments

- Advertisement -