اشتہار

آئین پاکستان کو ردی کی کتاب کی طرح سمجھا جا رہا ہے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کو ردی کی کتاب کی طرح سمجھا جا رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب کے اجلاس کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ حسب توقع الیکشن کمیشن اورگورنر کے اجلاس میں صرف وقت ضائع کیا گیا۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان کے آئین اور ہائیکورٹ کے احکامات کو مذاق بنا دیا گیا ہے۔ آئین کو ردی کتاب کی طرح لیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی لکھا کہ عوام کی رائے کی کوئ حیثیت ہے نہ اوقات اگر آئین کی بحالی کیلیے عوام سڑکوں پر نہ نکلے تو پاکستان نو آبادی بن جائیگا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں