تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

آئین کے ساتھ کھلواڑ ملک کو مہنگا پڑے گا، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے آج اجلاس منعقد کرنا چاہیے تھا آئین کے ساتھ کھلواڑ ملک کو مہنگا پڑے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود پنجاب اور کے پی میں الیکشن شیڈول کے اعلان کے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس نہ ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلیے آج اجلاس منعقد کرنا چاہیے تھا۔ آئین اور عدالتی احکامات کو مذاق نہ بنائیں۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ع دالت کےواضح احکامات کے بعد بھی عام تاثر ہے کہ چونکہ الیکشن کمیشن منشیوں پر مشتمل ہے، اس لیے وہ اسلام آباد کی طرح صوبائی الیکشن بھی نہیں کرائے گا۔

فواد چوہدری نے لکھا کہ ہمارے پاس آئین ہی متفقہ دستاویز ہے۔ آئین کے ساتھ یہ کھلواڑ ملک کو مہنگا پڑے گا۔ آئین کو روندا گیا تو یہ ریاست شدید خطرات کا شکار ہو جائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئین کی بالادستی کیلیے ہماری تحریک تیار ہے۔ جیل بھرو سے تحریک کا آغاز ہوگا اور آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی۔

Comments

- Advertisement -