اشتہار

پی ٹی آئی نے بجلی یونٹ پر مستقل 3.23 روپے سرچارج حکومت کا نیا ظلم قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پہلے سے مہنگی بجلی کے یونٹ پر مستقل 3.23 روپے کا نیا سرچارج حکومتی ظلم ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی کے یونٹ پر مستقل 3.23 روپے نیا سرچارج عائد کرنے کے حکومتی فیصلے کو پاکستان تحریک انصاف نے غریب عوام پر نیا ظلم قرار دے دیا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پہلے سے مہنگی بجلی کے یونٹ پر مستقل 3.23 روپے کا نیا سرچارج عائد کرنے کا حکومتی فیصلہ ظلم ہے۔

- Advertisement -

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ٹیکس صرف بل دینے کی سزا ہے۔ جو لوگ بجلی کے بل دے رہے ہیں وہ چوری کرنے والوں کو بوجھ بھی اٹھاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے بوجھ سے مڈل کلاس کی کمر ٹوٹ رہی ہے جب کہ ظالم اور نالائق حکومت روزانہ نیا بوجھ قوم پر ڈال رہی ہے۔

 

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی کے یونٹ پر مستقل 3.39 روپے سرچارج لگانے کی درخواست کی نیپرا سماعت کر رہی ہے۔

چیئرمین نیپرا نے اس سرچارج پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی صارفین پر 43 پیسے فی یونٹ سرچارج پہلے ہی عائد ہے۔ نیا سرچارج بھی بل دینے والے صارفین کو ہی ادا کرنا پڑے گا جب کہ بل نہ دینے والے لوگ آج بھی مسکرا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں