تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

‘حمزہ شہباز کا حلف فوری ختم کیا جائے تاکہ معاملات کشیدہ نہ ہوں’

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کا حلف فوری ختم کیا جائے تاکہ معاملات کشیدہ نہ ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما وسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنرہاؤس لاہورپرغیر قانونی قبضے کی سخت مذمت کرتا ہوں، صوبائی انتظامیہ نے آئین اور قانون کی صریحاً خلاف ورزی کی ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ حمزہ شہباز کا حلف فوری ختم کیا جائے تاکہ معاملات کشیدہ نہ ہوں۔

علاوہ ازیں فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آدھی رات کو فیصلہ آیا کہ الیکشن ہوگا، چیف جسٹس نوٹس لیں، معاملے کو دیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ مسترد کردیا ہے اس سے قبل ن لیگ والوں نے بھی کہا تھا وزیراعلیٰ کا استعفیٰ غیرقانونی ہے، اس وقت آئینی بحران پیدا ہوگیا ہے کیا وزیراعلیٰ، اسمبلی اور عوام کو بائی پاس کیا جاسکتا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ انہوں نے گورنر ہاؤس پر قبضہ کرکے نجی تقریب حلف برداری کی، ایسے مینڈیٹ اور حلف کو کون مانے گا۔

انہوں نے کہا کہ انٹراکورٹ اپیل کی تو پتا چلا جج صاحب نہیں ہیں، حلف کے بعد اپیل سنی جارہی ہے اس کا کیا فائدہ، ایک کےلیے 24 گھنٹے عدالتیں کھلی ہیں ایک کے لیے بند، یہ سمجھ نہیں رہے پاکستان  کس بحران کے دہانے پر کھڑا ہے، لوٹوں کے کیس کو سنا نہیں جارہا جوکہ سارے مسائل کی جڑ ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کچھ کیسز کو تیزی سے سنا جارہا ہے کچھ پر فیصلے نہیں ہو رہے اور یہ سب جس طرح سے ہورہا ہے مجھے لگتا ہے کہ ہماری عدالتیں رینکنگ میں آخری نمبر پر پہنچ جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -