تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’فوری طور پر عمران خان تک رسائی دی جائے‘

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر عمران خان تک رسائی دی جائے اور ان کی صحت وسیکیورٹی پر اعتماد میں لیا جائے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری کے بعد کسی بھی رہنما اور وکلا کو ان تک رسائی نہیں دی گئی ہے جب کہ عمران خان کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹر منتقل کیے جانے کے بعد بھی کیسوں کی سماعت کے دوران بھی پی ٹی آئی رہنما اور وکلا کو ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ابھی تک عمران خان کی صحت اور خیریت سے قوم کو آگاہ نہیں کیا گیا اور راتوں رات پولیس گیسٹ ہاؤس کو عدالت ڈیکلیئر کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ فوری طور پر عمران خان تک رسائی دی جائے اور ان کی صحت وسیکیورٹی کے بارے میں اعتماد میں لیا جائے۔

سابق وفاقی وزیر نے ایک اور بیان میں کہا کہ بزدل حکومت نے انٹرنیٹ بند، ٹی وی پر سنسر شپ عائد کر دی اور اسلام آباد کو قلعے میں تبدیل کر دیا، حکومت کا مقصد ہے کہ لیڈر شپ عوام سے کٹ جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کل ہی کہا تھا عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو بڑی تحریک چلے گی اور یہ تحریک ایسی ہوگی جس کا کوئی لیڈر نہیں ہوگا اور یہ تحریک آج شروع ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -