تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مریم نواز کے بیان میں وزن ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز کے اس بیان میں وزن ہے کہ انتخابات کے لیے کے پی اور پنجاب اسمبلی توڑ دیں۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے حوالے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے۔

فواد چوپدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مریم نواز کے بیان میں وزن ہے کہ انتخابات کیلئے پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑ دیں، یہی وہ فریم ورک ہے جس پر عمران خان نے حکومت کو مذاکرات کیلیے کہا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر آپ اس بات میں سنجیدہ ہیں تو شہباز شریف کی وطن واپسی پر انتخابی فریم ورک پر بات چیت کا آغاز کریں، انتخابات اہم ترین ایجنڈا ہے۔

 

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نئے الیکشن کی تاریخ چاہتے ہیں تو کے پی اور پنجاب کی اسمبلیاں توڑ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے دباؤ پر کوئی فیصلے نہیں ہونے چاہئیں، مریم نواز

مریم نواز نے اپنی اس گفتگو میں سابق وزیراعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ایک شخص فتنہ، انتشار اور فارن فنڈڈ ہے جس کو پاکستان کی نئی نسل کو تباہ کرنے کیلئے ڈالر دے کر لانچ کیا گیا اور وہ ملکی معیشت کی تباہی کے لیے لینڈ مائنز بچھا کر چلا گیا، اس کے دباؤ میں کوئی فیصلے نہیں ہونے چاہئیں۔

Comments

- Advertisement -