تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عمران خان کے دباؤ پر کوئی فیصلے نہیں ہونے چاہئیں، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک شخص فتنہ، انتشار اور فارن فنڈڈ ہے ہے اس کے دباؤ پر کوئی فیصلے نہیں ہونے چاہئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس اپنی اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی جانب سے دائر اپیلوں کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص فتنہ، انتشار اور فارن فنڈڈ ہے جس کو پاکستان کی نئی نسل کو تباہ کرنے کیلئے ڈالر دے کر لانچ کیا گیا اور وہ ملکی معیشت کی تباہی کے لیے لینڈ مائنز بچھا کر چلا گیا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ اس نے جاتے جاتے خود آئی ایم ایف کی خلاف ورزی کی، پاکستان کی معیشت اس حملے سے سنبھل نہیں پائی، اس نے جلسے میں کھڑے ہوکر جج کے خلاف کلمات ادا کیے، ایسے بیانات وہ شخص ہی دے سکتا ہے جس کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہو۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کسی صوبے میں حکومت نہیں لیکن وہ ہر جگہ گئے اور خود جاکر سیلاب متاثرین کی مدد کر رہے ہیں جب کہ اس شخص نے سوشل میڈیا پر 5 ارب روپے جمع کیے اور یہ امداد بھی سوشل میڈیا پر ہی بٹ گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پر سب کچھ ڈال کر آپ پتلی گلی سے فرار نہیں ہوسکتے، سیاست عبادت ہے، مذہب کو اپنی ذاتی سیاست اور مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے، احسن اقبال نے گولی کھائی ، نوازشریف پر انھوں نے کیچڑ اچھالا، یہ سن سن کر کان پک گئے ہیں کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، تاریخ چاہیے تو کے پی اور پنجاب اسمبلی توڑ دیں اور چلے جائیں الیکشن میں۔

عمران خان عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ہیلی کاپٹر میں سیلاب متاثرین سے ملنے جاتے ہیں، پہلے اس نے کال دی تھی، لیکن انقلاب ہوا میں لٹکتا رہا اور وہ واپس چلا گیا، یہ اسٹیک ہولڈر نہیں پاکستان کی تباہی ہے، یہ شخص مخالفین کے لیے نہیں ملک کے لیے خطرناک ہوگیا ہے، یہ معیشت کا جو حال کرکے چلا گیا ہے اسے ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اب وہ حکومت نہیں جو ہیرے کی انگوٹیاں لیکر فیصلے کرتی ہے، موجودہ حکومت نے دن رات ایک کر کے سخت فیصلے لیے، شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے، تیل اور بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ ہوتا ہے میں اسکو سپورٹ نہیں کرتی، عوام کو بجلی کے بہت بھاری بل آئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -