اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

نوازشریف سے متعلق فیصلے پر سپریم کورٹ جانا چاہیے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف سےمتعلق فیصلے پر سپریم کورٹ جاناچاہیے، کابینہ اجلاس میں بھی یہی مشورہ دوں گا۔

اے آر وائی کے پروگرام پاؤر پلے میں میزبان ارشد شریف کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اب یہ قانونی نظیرآگئی کہ مجرم بھی حلف نامہ دےسکتا ہے جبکہ المیہ یہ ہے کہ اشتہاری اسحاق ڈارسےسینیٹ نشست خالی نہیں کراسکے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مائنس ون کی بات اس کا ثبوت ہےعمران خان اپوزیشن کیلئے خطرہ ہیں، یہ جانتے ہیں عمران خان کو ہٹائے بغیر ان کی مشکلات نہیں ہوں گی۔

مزید پڑھیں: جے یو آئی کے دھرنوں کی پذیرائی پر فواد چوہدری کا دل چسپ طنز

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کےسرکس میں بھی سارے کرپشن بچانے کے لیے اکھٹے ہوئے، کرائےکی سیاست میں لوگوں نے مولانا کو استعمال کیا۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ 2001 میں ساتھی جیل میں تھے اور شریف برادران ملک سے فرار ہوگئے تھے، اب ساتھی جیل میں ہیں اور نوازشریف جارہے ہیں۔

قبل ازیں فواد چوہدری نے اپنے تازہ ٹویٹ میں جے یو آئی دھرنوں پر دل چسپ طنز کیا تھا، انہوں نے لکھا تھا جے یو آئی کے دھرنوں کی پذیرائی انتہائی خوش آئند ہے، جے یو آئی کے رہنما سڑک پر گالیاں کھانے کا لطف لے رہے اور بالکل مطمئن ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کے پلان بی کے تحت ملک بھر کی بڑی شاہراہیں بند کی جا رہی ہیں، جس سے شہری ایک نئے عذاب میں مبتلا ہو چکے ہیں، لیکن دوسری طرف جے یو آئی کے رہنما مطمئن ہیں کہ کوئی ایسا کام کر رہے ہیں جس عوام میں ان کی پذیرائی ہو رہی ہے۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں