تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

"جن جج صاحب کی دل آزاری کی ان کی قبر پر جائیں دعا کریں”

پشاور: توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کو پھانسی کی سزا سنانے والے خصوصی عدالت کے جج وقار سیٹھ کے خلاف وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور سابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان عدالت میں پیش ہوئیں اور دونوں نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی۔

عدالت نے دونوں رہنماؤں کو حکم دیا کہ تحریری حلف نامہ جمع کرائیں تو پھر ہم آرڈر جاری کرینگے، جسٹس روح الامین نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ قانون بنانے والے ہیں، آپ عوامی نمائندے ہیں، آپ کی ذمےداری زیادہ ہے، ذمےدار لوگ ایسی زبان استعمال کریں توعام آدمی کیا کریں گے۔

جسٹس روح الامین نے ریمارکس دئیے کہ جس جج صاحب کی دل آزاری کی ہے ان کی قبر پر جاکر دعا کریں اور معافی مانگیں، اللہ تعالی بھی عفو درگزر کو پسند کرتا ہے لیکن جس بندہ کی آزاری کی ہو اس سے معافی مانگنا ضروری ہے، آپ ان کے قبر پر جائیں ان سے معافی مانگیں پھر ہمارے پاس آجائیں۔

و اضح رہے کہ اس کیس میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم، سابق معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر اور سابق اٹارنی جنرل انور منصور پہلے ہی عدالت میں پیش ہوکر معافی مانگ چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -