تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

پرکشش چہرہ،  فواد خان اور عمران عباس نے اداکاراؤں سمیت سب کو پیچھے چھوڑ دیا

لندن: پاکستانی اداکار فواد خان اور عمران عباس کا نام دنیا کے 100 پُرکشش مردوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا جبکہ رواں سال کوئی بھی پاکستانی اداکارہ فہرست میں جگہ نہ بنا سکیں۔

انڈیپینڈنٹ کریٹکس اور ٹی سی کینڈلر کی جانب سے سال 2020 کے پرکشش اداکار اور اداکاراؤں کی نامزدگیاں جاری کردی گئیں۔ جس میں پاکستانی اداکاروں فواد خان اور عمران عباس کو دنیا کے 100 پرکش مردوں کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 2018 سے 2020 یعنی گزشتہ تین برس سے عمران عباس اور فواد خان فہرست میں کامیابی سے جگہ بنا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پرکشش مردوں اور خواتین کی فہرست کا سلسلہ 1990 سے شروع ہوا جو اب تک جاری ہے، رواں سال فہرست میں شامل کی گئی شخصیات کی تعداد 239 ہے جن میں دنیا بھر کے شوبز اسٹارز شامل ہیں۔

فہرست میں سب سے زیادہ امریکا اور یورپی ممالک سمیت وسطی ایشیائی ممالک کی شخصیات کے نام شامل ہیں، پاکستان اور بھارت سمیت مشرق وسطیٰ کے ممالک کی چند شخصیات کے نام فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔

گزشتہ برس جاری ہونے والی فہرست میں پاکستان کی چار شخصیات کو پرکشش قرار دیا گیا تھا جن میں عمران عباس، فواد خان، ماہرہ خان اور مومنہ مستحسن شامل تھیں۔

رواں سال فہرست میں فواد خان اور عمران عباس کے علاوہ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والی پاکستانی خاتون کا نام شامل نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب انڈیبینڈنٹ کریٹکس نے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا، دپیکا اور عالیہ بھٹ سمیت دیگر کو فہرست کا حصہ بنایا اسی طرح حال ہی میں انتقال کرنے جانے والی بالی ووڈ اداکار عرفان خان کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا۔

حیران کن امر یہ ہے کہ بالی ووڈ یا ہالی ووڈ کے کسی بھی بڑے اداکار کا نام فہرست میں شامل نہیں ہے۔ واضح رہے کہ عمران عباس نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’نور العین‘ میں مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں جبکہ اُن کا ڈرامہ ’تھوڑا سا حق‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر ان دنوں نشر کیا جارہا ہے۔

View this post on Instagram

REST IN PEACE IRRFAN KHAN (Legend of Cinema) (Face of India) 🇮🇳… You will be missed! #irfankhan #india

A post shared by TC Candler (@tccandler) on

Comments

- Advertisement -