جمعرات, مئی 1, 2025
اشتہار

فواد خان نے بھارتی اداکارہ کیلیے پورا ریسٹورنٹ بُک کروالیا

اشتہار

حیرت انگیز

حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ماضی کی نامور اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ فواد خان نے ان کے لیے پورا ریسٹورنٹ بک کروالیا تھا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں سینئر اداکارہ ممتاز نے پاکستان میں گزارے گئے لمحات کے حوالے سے دلچسپ اظہار خیال کیا ہے۔

فواد خان سے ملاقات سے متعلق اداکارہ نے اپنے تجربے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ آپ کو معلوم ہے، فواد نے کیا کیا تھا؟ فواد نے میرے لیے پورا ریسٹورینٹ بُک کرا لیا تھا۔ وہاں صرف فواد، ان کی اہلیہ اور بچے میرے ساتھ ریسٹورینٹ میں موجود تھے۔

سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ فواد خان کے اس عمل پر حیران تھیں اور خوش بھی، تاہم وہ پریشان بھی ہو گئی تھیں، کیونکہ فواد خان کی اس حد تک میزبانی کہیں انہی کے لیے مشکل پیدا نہ کردے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ وہاں کے لوگ مجھے اس حد تک پیار کرتے ہیں۔ پاکستان میں لوگ مجھے پہچانتے تھے۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ میں نے خود کو برقرار رکھا ہوا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ابھی بھی وہی ممتاز لگتی ہوں، میں نے اپنے آپ کو تبدیل نہیں کیا ہے۔ میں جہاں جاتی ہوں، پہچان لی جاتی ہوں۔ یہ سب خدا کی مہربانی ہے، میرا کوئی کمال نہیں۔

راحت فتح علی خان سے متعلق اداکارہ کا کہنا تھا کہ راحت صاحب ان دنوں ٹھیک نہیں تھے، جب ہماری ملاقات ہوئی، مگر بیماری کے باوجود انہوں نے میرے لیے گانا گنگنایا۔ مجھے یہ دیکھ کر کافی خاص محسوس ہوا، مجھے یوں لگا کہ میں ابھی بھی ممتاز ہوں۔

واضح رہے کہ ممتاز نے پاکستان میں احسن خان، فواد خان سمیت دیگر اداکاروں سے ملاقاتیں کی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں