اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاک فضائیہ کا عظیم کارنامہ : 27فروری واقعے پر فواد چوہدری کا بڑا بیان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سال2019 میں27فروری کو ہونے والے پاک فضائیہ کے تاریخی اور عظیم کارنامے پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کتاب لکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں وزیر اطلاعات کی حیثیت سے ہماری تاریخ کے اس عظیم واقعے کے فیصلے سازی کے عمل کا حصہ تھا۔

یہ بات انہوں نے بھارتی طیارے گرانے کے 2 برس مکمل ہونے کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہی، انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ وہ مستبقل میں 27 فروری 2019ء کے پاک فضائیہ کے تاریخی کارنامے پر کتاب لکھیں۔

انہوں نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ27 فروری 2019ء کا دن میری زندگی کے یادگار لمحوں میں سے ایک ہے، جس طرح پاک سول اور فضائیہ نے مودی کو کرارا جواب دیا وہ قابل ذکر تھا۔

واضح رہے کہ27فروری 2019وہ یادگار دن ہے جب پاکستان کی آزاد فضاؤں کے محافظ شاہینوں‌ نے دلیری اور شجاعت کی ایک نئی تاریخ‌ رقم کی اور بھارت کو دنیا بھر میں‌ ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس روز دشمن ملک کے دو جنگی طیارے پاکستان کی فضائی حدود میں‌ داخل ہوئے جنہیں ہمارے شاہینوں‌ نے کامیابی سے مار گرایا۔

پاکستان کی فضائی حدود میں‌ گھسنے کی کوشش کرنے والے دو طیاروں میں سے ایک کا پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا اور اقوامِ عالم میں بھارت کی ذلت و رسوائی کا سبب بنا۔ بھارت کا دوسرا جنگی طیارہ مقبوضہ کشمیر میں‌ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں