جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

فیاض چوہان نے بھارتی میجر ’گورو آریا‘ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بھارتی چینل کے شو میں میجر گورو آریا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بھارتی چینل پر میجر گورو آریا کو کھری کھری سنادیں، صوبائی وزیر کے آئینہ دکھانے اور تابڑ توڑ حملوں پر ان کا مائیک بند کردیا گیا۔

فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ بھارتی چینل نے منتیں کرکے شو کے لیے وقت لیا، طے پایا تھا کہ شو کے دوران مائیک بند نہیں کیا جائے گا، بھارتی چینل پر طیارے گرانے، ابھی نندن کو چائے پلا کر بھیجنے کی بات کی، ان باتوں پر اینکر اور میجر گورو آریا کی بولتی بند ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی منتیں کرکے ابھی نندن کو واپس بلایا، بھارتی فوج اور مودی کو پاک فوج کے سامنے نظریں جھکا کر رکھنی چاہئیں۔

وزیر اطلاعات نے بھارتی چینل پر کہا کہ وزیراعظم نے ابھی نندن کو بھیج کر صلاح الدین ایوبی کی یاد دلادی، عمران خان نے بھارت کو چاروں شانے چت کرکے پائلٹ کو چائے پلا کر واپس بھیجا۔

اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ بھارت کے ائیرچیف کو ناقص کارکردگی پر ہٹایا گیا تھا اس غیر ذمہ دارانہ گفتگو کے بعد اس نے بھی چوڑے ہو کر بیانات دیے لیکن پاکستان نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جسے دنیا بھر میں سراہا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہندوستان کو سبق سکھایا، اس کے بعد تناؤ میں کمی کیلئےاقدامات کیے، بدقسمتی سے اندر سے ہی ایسی بولیاں بولی جارہی ہیں جس سے ملک دشمنوں کے بیانیے کو تقویت ملے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں