جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

فیصل قریشی عامر لیاقت کے جنازے میں شرکت نہ کرنے والوں پر برہم

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی نے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے جنازے میں شرکت نہ کرنے والوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر فیصل قریشی نے اسٹوری میں لکھا کہ ”یہ دنیا صرف سوشل میڈیا تک رہ گئی ہے، کوئی جیے یا مرے بس اسٹیٹس لگا دو، شکایت نہ بھی ہو بس کچھ لکھ دو تاکہ ہر جگہ چھپ جائے۔“

مزید پڑھیں: فیصل قریشی کا بھارت کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ

اداکار نے کہا کہ ”افسوس ہوا جن کے لیے عامر لیاقت نے بہت کچھ کیا وہ بھی ان کے جنازے میں نہیں آئے، جو شہر میں نہیں تھے ان کا سمجھ آتا ہے پر یہاں ہوتے ہوئے بھی نہ آنا۔۔۔ مطلبی دنیا ہے بس مطلبی۔“

فیصل قریشی، عامر لیاقت کے جنازے میں شرکت نہ کرنیوالوں پر برہم

خیال رہے کہ پاکستان کی مشہور شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین رواں ہفتے انتقال کر گئے۔ ان کی نمازِ جنازہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں اہل خانہ اور رشتہ داروں سمیت سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی تھی۔ عامر لیاقت کو ان کی وصیت کے مطابق عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے سپرد خاک کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں