The news is by your side.

Advertisement

موروثی سیاست کی پیداوار پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، فیاض چوہان کا بلاول کو مشورہ

لاہور : ترجمان پنجاب حکومت نے بلاول کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ موروثی سیاست کی پیداوار بلاول پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، پی پی نے سندھ میں صاف پانی اور صحت کی سہولتیں چھین لیں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے بلاول بھٹو کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری کچی عمر میں منفی سیاست کے سارے گن سیکھ چکے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عثمان بزدار نے پرفارمنس میں تمام وزرائے اعلیٰ کو مات دے دی، قائم علی شاہ کے سندھ اور عثمان بزدار کے پنجاب میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ موروثی سیاست کی پیداوار بلاول پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، پنجاب صحت کارڈ اور یونیورسٹیز بناکر عوام کا بوجھ اٹھا رہا ہے لیکن پی پی نے تو سندھ میں صاف پانی اور صحت کی سہولتیں چھین لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب نے کرونا وائرس کو مات دی لیکن سندھ سب سے زیادہ کیسز پیدا کرتا رہا ہے، آصف زرداری کی کٹھ پتلی سندھ کابینہ ہر محاذ پر فیل ہے لیکن عثمان بزدار آئے روز پر فارمنس کے نئے سنگ میل عبور کررہے ہیں۔.

“یہ عمران خان کی پہلی اور آخری حکومت ہے “

خیال رہے کہ گزشتہ روز نڈوالہٰ یار کے بچانی ہاؤس میں پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں