تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

فیاض الحسن چوہان نے جئے بھٹو کا نعرہ لگا دیا

لاہور: حکومت اور اپوزیشن میں کرکٹ میچ کے بعد فیاض الحسن چوہان نے جئے بھٹو کا نعرہ لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں صوبائی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان 3 میچز کی سیریز اپوزیشن کی ٹیم نے جیت لی ہے، آخری میچ کے بعد پریس کانفرنس میں فیاض چوہان نے گفتگو کرتے ہوئے جیے بھٹو کا نعرہ بھی لگا دیا۔

یاد رہے کہ چند ہی دن قبل فیاض الحسن چوہان سے صوبائی حکومت کی ترجمانی واپس لی گئی ہے، جس پر انھوں نے حیرانی کا بھی اظہار کیا تھا، اور کہا تھا کہ انھیں اس فیصلے کی وجہ کا علم نہیں۔

آج آخری میچ کے بعد انھوں نے کہا اپوزیشن ٹیم نے پہلے دو میچز میں حکومتی ٹیم کو شکست دی ہے، اسپورٹس مین اسپرٹ اسی کو کہتے ہیں۔

ترجمانی سے ہٹائے جانے کے بعد فیاض الحسن چوہان کا اعتراف

پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے جب ان سے نعرہ لگانے کا اصرار کیا تو فیاض چوہان نے دوبارہ جیے بھٹو کا نعرہ لگایا۔

واضح رہے کہ حکومتی ٹیم نے بیسٹ آف تھری کرکٹ میچ کا آخری میچ جیت لیا، حکومتی ٹیم نے اپوزیشن ٹیم کو 97 رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم علی گیلانی کی کپتانی میں اپوزیشن ٹیم یہ ہدف حاصل نہ کر سکی۔

میچ میں حکومتی ٹیم نے اپوزیشن ٹیم کو 9 رنز سے شکست دی، فیاض الحسن چوہان نے 18 گیندوں پر 54 رنز اسکور کیے، انھوں نے 6 چھکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔

Comments

- Advertisement -