تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

ترجمانی سے ہٹائے جانے کے بعد فیاض الحسن چوہان کا اعتراف

لاہور:  فیاض الحسن چوہان صوبائی حکومت کی ترجمانی واپس لینے کے فیصلے پرحیرانی کا اظہار کرتے ہوئے ناکامی کا اعتراف کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سردار عثمان بزدار نے فیاض الحسن کو پنجاب حکومت کے ترجمان کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا اور حسان خاور کو معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب برائے اطلاعات و خصوصی اقدامات کو حکومت پنجاب کا ترجمان بھی مقرر کر دیا۔

فیاض چوہان کے لیے 13 اگست 2021 کو جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کو بھی منسوخ کیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق حسان خاور بطور ترجمان حکومت پنجاب اور معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات خدمات سر انجام دیں گے۔

دوسری جانب عہدے سے ہٹائے جانے پر جب صحافی نے فیاض الحسن چوہان سے سوال کیا تو وہ فیصلے سے لاعلم نکلے اور حیرانی کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ شاید میں اچھے انداز سے حکومت و وزیراعلیٰ کی ترجمانی نہیں کرسکا۔

فیاض الحسن چوہان نے دوبارہ وزارتِ اطلاعات کی ترجمانی ملنے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوتھی بار ذمہ داری دی گئی تو پھر لگ جائیں گے اور اپنا کام کریں گے۔

انہوں نے عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے خلش کے کسی بھی امکان کو مسترد کردیا۔

Comments

- Advertisement -