اشتہار

”احسن اقبال چائے کم پینے کا مشورہ دیں گے تو ایسا ہی ہوگا“

اشتہار

حیرت انگیز

رہنما پاکستان تحریک انصاف فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ جب وفاقی وزیر احسن اقبال قوم کو چائے کم پینے کا مشورہ دیں گے تو یہ بھگتنا ہی پڑے گا۔

برگر شاپ میں احسن اقبال کی موجودگی کے دوران ”چور چور“ کے نعروں پر تبصرہ کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ یہ برقع پہن کر نکلیں گے تب بھی پکڑے جائیں گے، احسن اقبال جیسوں کے لیے یہ بےعزتی والی بات نہیں۔

- Advertisement -

”ن لیگی قائدین نے بیرونی طاقتیں کی گود میں بیٹھ کر سازش کی، عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی تو لوگ کیسے انہیں چھوڑ دیں گے، احسن اقبال مشورے دیتے تھے کہ چائے کی آدھی پیالی پیو اور ملک بچ جائے گا، احسن اقبال جیسے کہتے ہیں کہ چمڑی جائے پر دمڑی نہ جائے“۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری کا احسن اقبال کو برقع پہن کر عوام میں جانے کا مشورہ

انہوں نے کہا کہ چیری بلاسم کو پتا تھا ان کے ساتھ کیا ہونا ہے، چیری بلاسم کو بس وزیر اعظم بننے کا شوق تھا، زرداری صاحب ان کو وزیر اعظم بنا کر دور سے مزے لے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں احسن اقبال برگر کی دکان میں کھڑے ہیں اور وہیں ایک حکومت مخالف فیملی نے انہیں دیکھ کر ”چور چور“ کے نعرے لگا دیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں