لاہور : فیاض الحسن چوہان کو حکومت پنجاب کا ترجمان مقرر کردیا گیا ، وزیراعلیٰ پنجاب نے فیاض الحسن چوہان کو ترجمان مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کو حکومت پنجاب کا ترجمان مقرر کردیا گیا ، فیاض الحسن چوہان کےپاس جیل خانہ جات کا بھی چارج رہے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے فیاض الحسن چوہان کو ترجمان مقررکرنے کی منظوری دی جبکہ وزارت اطلاعات ونشریات وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے پاس ہی رہیں گی۔
فیاض الحسن چوہان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ترجمان حکومت پنجاب کی ذمہ داری پر اعلیٰ قیادت کامشکور ہوں، وزیراعظم اوروزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی کامیابیاں عوام کےسامنےلانامیرابنیادی ایجنڈاہے، بزدارحکومت کیخلاف اپوزیشن کی سازشوں کوبےنقاب کریں گے۔