اشتہار

فیاض الحسن چوہان نے پی ڈی ایم کو چیلنج کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے وزیربرائے جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو چیلنج کیا ہے کہ جلسے میں 50 ہزار لوگ لے آئیں سیاست چھوڑ دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مکس اچار پارٹی جھوٹ بولتی ہے، یہ 10ہزارلوگ بھی نہیں لاسکتے، فضل الرحمان کہتے ہیں پورے ملک سے لوگ آرہے ہیں اور کرسیاں صرف 10ہزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم 10،10فٹ پر ایک کرسی لگارہے ہیں۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نیکٹاتھریٹ الرٹ جاری ہوگیا ہے ان کو شرم نہیں آتی، یہ لوگ عام عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں، مینارپاکستان میں کسی قسم کا کوئی پانی نہیں چھوڑا گیا۔

فیاض چوہان نے مزید کہا پی ڈی ایم جلسے کے لیے حکومت نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی، موجودہ صورت حال میں پی ڈی ایم کو سمجھداری کا مظاہرہ کرنا چاہئے تھا، اپنے ابو کی کرپشن بچانے کے لیے یہ سب اکھٹے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ذریع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ کی داخلہ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں جلسے کو لے کر امن و امان کی صورت حال پر غور ہوگا، ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم سینئر رہنماؤں کو تھریٹ لیٹرز بھجوا دیئے ہیں جس میں خطرے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

ذرایع کے مطابق تھریٹ لیٹرز کے ساتھ صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی رپورٹ بھی منسلک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں