بدھ, جنوری 1, 2025
اشتہار

فیاض الحسن چوہان وزارت کی تبدیلی سے لاعلم نکلے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: فیاض الحسن چوہان وزرات کی تبدیلی سے لاعلم نکلے ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب فیاض الحسن چوہان سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لیے جانے پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ کی جگہ فردوس عاشق اعوان کو وزیراطلاعات پنجاب لگا دیا گیاہے۔

جواب میں فیاض الحسن چوہان وزارت کی تبدیلی سے لاعلم نکلے اور انہوں نے کہا کہ لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا مجھے نہیں معلوم۔

- Advertisement -

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مجھے ابھی اس بار میں علم نہیں ہے، مجھے خبر نہیں پہنچی اس لیے کچھ کہہ نہیں سکتا۔

دبنگ ترجمانی اور مخالفین کے لیے شعلہ بیانی سے مشہور فیاض الحسن چوہان سے وزیراطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا قلمدان تبدیل کر کے انہیں کالونیز کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب معاون خصوصی برائے اطلاعات بننے پر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ میرےزبردست لیڈرعمران خان کامجھ پراعتمادمیرےلیےاعزازہے، عمران خان کامیری قابلیت پربھروسہ میرےلئےاعزازکاباعث ہے۔

فردوس عاشق نے کہا کہ اپنی ٹیم کاحصہ بنانےپروزیراعلیٰ پنجاب کاشکریہ اداکرتی ہوں،جو ذمےداری مجھےسونپی گئی اسےنبھانےکی بھرپورکوشش کروں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں