لاہور: صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کل عوام نے یوم تشکر اور لوٹ مار ایسوسی ایشن نے یوم سیاہ منایا.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے خصوصی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لوٹ مار ایسوسی ایشن نے کبھی عوام کے لئے کچھ نہیں کیا.
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ان لوگوں کا منی لانڈرنگ اور ججزکو بلیک میل کرنے پربھی منہ سیاہ ہوگا، یہ سارے کے سارے آل پارٹیز لوٹ مار ایسوسی ایشن ہیں، کل تمام پارٹیوں نے مل کر بھی جلسیاں منعقد کیں.
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لندن اوردبئی میں گھومنے والوں کے لیے بندےاکٹھا کرنا مشکل ہوگیا، ورلڈ بینک نے ن لیگ کے دور سے متعلق رپورٹ تیار کی ہے، محترمہ بی بی سے پڑھنا بھی گوارا نہ ہوا اور جلد بازی میں اسے ہمارےخلاف ٹوئٹ کر دیا.
فیاض چوہان نے کہا کہ مریم صفدر کے ٹوئٹس نے ہی نوازشریف کو اس حد تک پہنچایا ہے، مریم صفدر کی جعل سازی کی ایک اور خبر صبح سے بریک ہو رہی ہے.
مزید پڑھیں: مال روڈ پر ریلی ، متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج
خیال رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن کی جانب سے یوم سیاہ بنانے کا اعلان کیا گیا تھا، اس موقع پر لیگی کارکنوں نے خوب ہلڑ بازی کی اور قانون کی دھجیاں اڑائیں۔
مال روڈ پر ریلی نکالنے اور اور جلسہ کرنے پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں اورکارکنوں کے خلاف پرچہ کٹ گیا، ایف آئی آر میں شہباز شریف، قمرزمان کائرہ سمیت دوہزار رہنماؤں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔