جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

فیاض الحسن چوہان کا دھرنے میں میچ کیلئے بڑی اسکرین لگانےکا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی:پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے دھرنا مظاہرین کے لیے ٹی 20 ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے بڑی اسکرین لگانےکا اعلان کیا ہے۔

عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاج کے لیے پی ٹی آئی کارکنوں نے جڑواں شہروں کے مرکزی ملحقہ شاہراہوں کے 12 مقامات پر احتجاج اور دھرنا جاری ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب جی ٹی روڈ، ٹیکسلا واہ مارگلہ چوک، ترنول روات ٹی چوک اور موٹر وے چوک کے علاوہ مری روڈ، آئی جے پی فیض انٹرچینج، کرال چوک کھنہ پل، پرانا ایئرپورٹ روڈ پر دھرنے دے کر احتجاج کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

اس دھرنے کی قیادت فیاض الحسن چوہان کررہے ہیں، جہاں انکا کہنا ہے کہ مری روڈ پر ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل کیلئے بڑی اسکرین لگائی جائےگی۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان اورنیوزی لینڈ کاسیمی فائنل میچ انتہائی اہم ہے، پوری قوم پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں