پشاور: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغان امن عمل میں اگرہمارے ملک نے کوئی کردار ادا کیا ہے تو ہم اسکی تعریف کرتے ہیں۔
پشاور میں جے یو آئی (ف) کے زیر اہتمام قبائلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پورے ایشیا کےجسم میں افغانستان کی اہمیت دل کی ہے، معاہدے کے بعد آپ جو امریکا کو کہہ سکیں وہ ہمیں بھی کہا کریں۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائےاسلام کو بار بار کہا گیا کہ افغان مسئلے پرکردار ادا کریں جس پر ہم نےبارہا کہا ایسے معاملات میں ریاست کردار ادا کر سکتی ہےشخص نہیں، اگرہمارے ملک نے کوئی کردار ادا کیا ہے تو ہم اسکی تعریف کرتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایک دور تھا جس میں بڑے بڑے منصوبے اور دیگر ترقی کے کام جاری تھے اس دورمیں سی پیک شروع ہوا،بجلی کےمنصوبے شروع ہوئے اور ایک دور اب ہےجہاں معاشی خوشحالی، بکری، مرغی، انڈے اور کٹےکےمنصوبوں سےآئےگی۔
مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ صرف 3 بھینسیں تقسیم کی گئیں، وہ بھی صرف میڈیا پر دکھانےکیلئے کی گئیں۔