پیر, نومبر 4, 2024
اشتہار

عمران خان اپنے خاتمے کا سوچیں ہماری فکرنہ کریں، مولانافضل الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا میری نوازشریف سےملاقات ان کی صحت پرسی سےمتعلق تھی، کوئی دوسرا  ایجنڈانہیں تھا، ایک دو روز میں آصف زرداری سے بھی ملاقات کروں گا، نیب سےمتعلق ہمیں سخت فیصلےلینےچاہئیں، عمران خان اپنے خاتمے کاسوچیں ہماری فکرنہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف سے ملاقات کے بعد جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف جب جیل میں تھےاس وقت بھی ملاقات کاارادہ تھا، ملاقات کیلئےچنددن پہلےملاقات طےہوئی تھی، میری نوازشریف سےملاقات ان کی صحت پرسی سےمتعلق تھی، کوئی دوسرا ایجنڈانہیں تھا، صحت پرسی کی گئی۔

مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا اس میں شک نہیں جب دولوگ بیٹھتےہیں توسیاست پربھی بات ہوتی ہے، ملک کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہارکیا، مہنگائی عروج پرہے،معیشت ہچکولےکھارہی ہے، ملاقات میں بدترین مہنگائی،معاشی ابتری پرتشویش کااظہارکیاگیا، گفتگوکی گئی کہ اس صورتحال میں ہم کیا کر سکتے ہیں۔

نوازشریف سےملاقات ان کی صحت پرسی سےمتعلق تھی، کوئی دوسرا ایجنڈانہیں تھا

- Advertisement -

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا ہم سب ایک پیج پرہیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی،حکومت جعلی ہے، موجودہ حکومت نصب کردہ ہے، جونظریہ پاکستان نہیں جانتےانہیں ملک دے دیاگیا، ایک دو روز میں آصف زرداری سےبھی ملاقات کروں گا۔

ان کا کہنا تھا چاہتےہیں تمام امورپرتمام اپوزیشن جماعتیں متحدہوں، جمعیت علمائےاسلام نےملک بھرمیں ملین مارچ مکمل کرلیاہے، گراؤنڈصورتحال پرکارکنوں سےبھی ملاقاتیں ہوتی ہیں، سوچ میں کوئی فرق نہیں،حکمت عملی طےکی جانی چاہیے۔

نیب سےاحتساب اورانصاف کی توقع نہیں کی جاسکتی، نیب سےمتعلق ہمیں سخت فیصلےلینےچاہئیں

مولانافضل الرحمان نے کہا حکومت کےخلاف ن لیگ کیاحکمت عملی اپناتی ہےدیکھتےہیں، میاں صاحب پارٹی میں مشاورت کےبعدحکمت عملی بنائیں گے، نیب ایک انتقامی ادارہ ہےجس کواستعمال کیاجارہاہے، نیب سےاحتساب اورانصاف کی توقع نہیں کی جاسکتی، نیب سےمتعلق ہمیں سخت فیصلےلینےچاہئیں۔

سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا عمران خان کی حکومت نہیں ان کےپیچھےکی طاقتیں ہیں، دیکھتےہیں عمران خان کی پیچھےکی طاقت کب تک حکومت کرتی ہے، عمران خان اپنےخاتمےکاسوچیں ہماری فکرنہ کریں، ایشوزسےمتعلق اتفاق رائے ہے، مشاورت چلتی رہےگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں