بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ 1952 میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں پاکستان ایئرفورس ایکٹ 1952 میں بھی ترمیم کا بل بھی منظور کرلیا گیا ہے جبکہ پاکستان نیوی ایکٹ میں ترمیم کا بھی منظور کرلیا گیا ہے۔

- Advertisement -

تمام سروسز چیفس کی مدت ملازمت تین سے بڑھا کر 5 سال ہوجائے گی۔

علاوہ ازیں قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل 2024 منظور کرلیا گیا ہے بل کے تحت ججز کی تعداد 17 سے بڑھ کر 34 ہوجائے گی۔

اپوزیشن کا احتجاج نعرے بازی

قومی اسمبلی میں بل پیش کرنے کے دوران اپوزیشن اراکین نے اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج اور نعرے بازی کی۔

اپوزیشن اراکین نے ترمیمی بلز کی کاپیاں پھاڑ دیں، حکومتی اراکین نے وزیراعطم کی نشست کو گھیرے میں لے لیا، اسپیکر ڈائس کے سامنے حکومتی اور اپوزیشن اراکین گتھم گتھا ہوگئے۔

امیر مقام، حنیف عباسی، عطا تارڑ وزیراعطم کی نشست کے اردگرد موجود تھے، شاہد خٹک اور ذوالفقار بھٹی نے بھی ایک دوسرے کو دھکے دیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم  شہبازشریف  کی زیرصدارت ن لیگ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں آرمی ایکٹ میں ترمیم لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ترمیم میں سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سال سے بڑھا کر 5 سال کرنے کی تجویز دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں