چیمپنزٹرافی میں جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچ میں فضل الحق فارقی کا ایڈن مارکرم کو دیا گیا دھکا زیر بحث آگیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ بی کے میچ کے دوران افغانستان کے فاسٹ بولر فضل الحق فاروقی نے جنوبی افریقہ کے بلے باز ایڈن مارکرم کو بظاہر دھکا دے کر سب کو الجھن میں ڈال دیا ہے کہ انھوں نے غصے میں ایسا کیا یا یہ دوستانہ حرکت تھی
سوال اٹھائے جارہے ہیں کہ اگر یہ جان بوجھ کر کیا گیا عمل تھا اور انھوں نے غصے میں ایسا کیا تو میچ ریفری نے اس کا نوٹس کیوں نہیں لیا؟
جنوبی افریقہ کی اننگز کے آخری اوور میں یہ سب ہوا فاروقی نے ایک یارکر کی جس پر مارکرم نے سنگل رن لیا افغان بولر نے واپس جاتے ہوئے مارکرم کو نان اسٹرائیکر کے سرے پر دھکیل دیا۔
فضل نے جب ایسا کیا تو ان کے چہرے پر کافی سنجیدگی تھی لیکن جیسے ہی انھوں نے ایک دو قدم مزید آگے بڑھائے تو ان کے چہرے پر ایک کرخت مسکراہٹ تھی۔
کمنٹیٹر پومی مبانگوا اور شان پولاک فضل الحق فاروقی کے اس عمل سے حیران رہ گئے، مبانگوا نے کہا کہ حیرت ہے کہ یہ عمل دوستانہ تھا یا نہیں، لگتا ہے یہ کافی دوستانہ ہے۔
ان کی بات کا جواب دیتے ہوئے شان پولاک نے کہا کہ یہ کیا ہے؟ مجھے اتنا یقین نہیں ہے کہ یہ دوستانہ عمل تھا، میچ کے دوران اسکرین پر اس دھکے کی فوٹیج بھی چلائی گئی تھیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ افغان بولر فضل الحق فاروقی اور جنوبی افریقہ کے بیٹر ایڈن مارکرم آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرس حیدرآباد میں ساتھی رہے ہیں۔