ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

”پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا“

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔

کراچی میں جے یو آئی(ف) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں ایک مخصوص لابی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حق میں تھی، ہماری کاوشوں نے لابی کو مؤقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ اسی لابی کے حامیوں نے مسجد نبوی ﷺ کی بے حرمتی کرائی، ناموس رسالت ﷺ پر جانیں قربان کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

- Advertisement -

فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں یہودی لابی کا ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، عمران خان کی نااہلی پوری قوم کے سامنے عیاں ہوچکی ہے، ملک کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کو علم ہوگیا کہ عمران خان ایک نااہل شخص ہے، عمران خان کی وجہ سے پاکستان کی سیاست بدنام ہوگئی، عمران نیازی نہ صرف ذہنی طور پر بیمار شخص ہے بلکہ فتہ پرور بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا، عمران خان اچھا ہوا تم اقتدار میں آئے سب کے سامنے بے نقاب ہوئے، ہمیں ان کے جلسوں سے نہیں ڈرنا چاہیے، میری شرافت مجھے اس پر تبصرہ کرنے کی اجازت نہیں دیتی، پاکستان کی سلامتی کمیٹی نے کہا کہ مراسلہ جھوٹ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں