جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

مولانا دو روز بعد واپس چلے جائیں گے، اسد عمر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ مولانا نے دو روز کی مہلت مانگی، یہ لوگ واپس چلے جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اسد عمر کا کہنا تھا کہ مولانا نے دو دن کی مہلت لی، 48 گھنٹے میں مشاورت کریں گے  اور یہ لوگ دو دن میں واپس چلے جائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہماری پوزیشن بالکل سادہ ہے، اپوزیشن کو احتجاج سے کبھی نہیں روکا، عدالتی احکامات کے مطابق قانون نافذ کرنے کی ذمہ داری حکومت کی ہے، گزشتہ 3 سال میں دیکھ لیں قانون نافذکرنےکاحکومت سےپوچھاجاتا ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ مولانا نے ابھی تک ہم سےکوئی رابطہ نہیں کیا نہ کوئی مطالبہ رکھا۔

دوسری جانب رہبر کمیٹی کے کنونیئر اکرم خان درانی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی تو ہم بھی نہیں کریں گے، ہمیں ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے مگر یاد رکھیں قافلے رکیں گے نہیں بلکہ شرکا کی تعداد مزید بڑھے گی۔

دریں اثنا حکومت نے ایک بار پھر اپوزیشن اور جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ سے بات چیت کا فیصلہ کیا جس کے تحت وفاقی وزیر دفاع جلد مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کر کے ملاقات کا وقت مانگیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں