12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں ہوا، دونوں جماعتوں کے درمیان پہاڑ حائل ہے، مولانا فضل الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور ہمارے درمیان پہاڑ حائل ہے عبور کرنا آسان نہیں، ہمارا اتحاد نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ غلط غلط ہوتا ہے 2018 میں ہوا ہو یا 2024 میں ، انتخابات میں کس کو کہاں جتوانا ہے، نتیجے کیلئےرشوت لی گئیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وفدپہلےبھی کئی بارآیا، ہمیشہ عزت دی، جےیوآئی کوملک بھر کے الیکشن پر تحفظات ہیں، خیبرپختونخوامیں بھی پی ٹی آئی کےنتائج پرتحفظات ہیں، ہم نے ان کے سامنے بھی اچھے اندازمیں اپنےتحفظات رکھے۔

- Advertisement -

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان کوئی اتحاد نہیں ہوا، دونوں جماعتوں کے درمیان پہاڑ حائل ہیں،عبور کرنا آسان کام نہیں، ہم اپنی اور پی ٹی آئی والےاپنی پوزیشن پرہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کا یہاں آنا، ہم سے گفتگو کرنا ایک ماحول تشکیل دیا ہے، ایسا ماحول جس میں مذاکرات ہوں، مسئلے کا حل نکلے۔

الیکشن کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2018 اور اس بار کا الیکشن بھی متنازع ہوگیا، جس الیکشن پر سوال اٹھیں اس کو کیسے تسلیم کرلیں۔

سربراہ جے یو آئی ف کا مزید کہنا تھا کہ تحریک کے ذریعے تبدیلی لانے کا سوچ رہے ہیں، فیصلے ایوانوں میں نہیں میدان میں ہوں، الیکشن نتائج کہیں اور سے آنے ہیں تو الیکشن کا کیافائدہ؟

انھوں نے مزید کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی اور کےپی میں پی ٹی آئی کیلئے ہماراحق چھینا گیا، بلوچستان میں مختلف جماعتوں کیلئے ہماراحق چھینا گیا، لاڈلے بڑھ گئے ہیں، سمجھ نہیں آرہا کون کون لاڈلے تھے۔

مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ 2018 میں تقریباً یہی منڈیٹ تھا،پی پی ،ن لیگ کہہ رہی تھی دھاندلی ہوئی، آج اسی مینڈیٹ کیساتھ کہہ رہےہیں الیکشن ٹھیک ہوئےہیں، پی ٹی آئی والوں کوبھی کہتاہوں آپ کابھی تقریباً وہی مینڈیٹ ہے، پی ٹی آئی والے آج دھاندلی کہہ رہے ہیں،2018 میں کہا الیکشن ٹھیک ہیں۔

پی ڈی ایم کی حکومت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سالہ حکومت کی قیادت ن لیگ کررہی تھی، سارانزلہ ہم پرگرایاجارہاہےہم نےجرم کیاہے، نزلہ پہلےن لیگ اورپھرپیپلزپارٹی پرگرناچاہیے، پیپلز پارٹی توآگےبلوچستان کی طرف جارہی ہے۔

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں الیکشن غلط ہوئےہیں ، اگر دوبارہ بھی الیکشن کرائے جاتے ہیں تب بھی اعتماد نہیں ، ن لیگ سےکہہ چکاہوں ڈیڑھ سال کاتجربہ آپ کےسامنے ہے، آپ کوئی نیک نامی حاصل نہیں کرسکے آئیں اپوزیشن میں بیٹھیں ، مزید اپنی سیاست دفن نہ کریں آئیں اپوزیشن میں بیٹھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں