تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کا حکم کس نے دیا؟ کردار سامنے آگئے

نیویارک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ کس کے حکم پر مارا گیا؟ کردار خود سامنے آگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر جو بائیڈن کے نامزد کردہ اٹارنی جنرل نے ایک پریس کانفرنس کہا کہ ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کی اجازت میں نے دی تھی۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ چھاپے میں جوہری ہتھیاروں سے متعلق دستاویزات کی تلاش تھی۔

ایف بی آئی کی ٹیم کا چھاپہ مارنے کا مقصد یہ جاننا تھا کہ وائٹ ہاؤس چھوڑتے وقت ٹرمپ کوئی سرکاری ریکارڈ توغیر قانونی طور پر اپنے ساتھ نہیں لے کر گئے؟

یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔

چھاپے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی فلوریڈا والی رہائش گاہ مار-اے-لاگو سےدس ڈبے قبضے میں لیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق امریکی صدر کا اٹارنی جنرل کے سوالات کے جواب دینے سے انکار

ادھر کاروباری سرگرمیوں میں بے ضابطگیوں کے معاملے پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل کے سوالات کے جواب دینے سے انکار کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک کے اٹارنی جنرل کے سامنے پیش ہوئے لیکن انہوں نے تحقیقات کے دوران اٹارنی جنرل کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دینے سے انکار کیا۔

اس موقع پر سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی آئین کے تحت ہرشہری کو حق حاصل ہے کہ وہ اٹارنی جنرل کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کردے۔

Comments

- Advertisement -