تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ایف بی آئی کو ایک آن لائن مضمون پڑھنے والوں کا ڈیٹا درکار

واشنگٹن: امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی نے امریکی اخبار سے ایک آن لائن مضمون پڑھنے والوں کا ڈیٹا مانگ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں ایک سنگین نوعیت کے ایک کیس کی تفتیش کے سلسلے میں فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن نے امریکی اخبار یو ایس اے ٹوڈے کا ایک آن لائن مضمون پڑھنے والوں کا ڈیٹا مانگ لیا ہے۔

امریکی اخبار نے ایف بی آئی کے 2 ایجنٹوں کے قتل سے متعلق ایک خبر شائع کی تھی، اس خبر کے حوالے سے ایف بی آئی نے اخبار کے لیے ایک وارنٹ حاصل کیا، جس میں مذکورہ اخبار سے قتل کی خبر کو کلک کرنے والے لوگوں کے آئی پی ایڈریس، فون نمبرز اور دیگر نجی معلومات مانگی گئی۔

تاہم اخبار کی انتظامیہ نے یہ مطالبہ منظور نہیں کیا، اور اس کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دیا، انتظامیہ نے وارنٹ کی منسوخی کے لیے عدالت سے بھی رجوع کر لیا ہے۔

فلوریڈا میں جہاں ایف بی آئی ایجنٹس مارے گئے تھے

اخبار انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ یہ مطالبہ آزادئ صحافت کے تحفظ کی واضح خلاف ورزی ہے، امریکی سپریم کورٹ نے بھی ایک فیصلے میں کہا تھا کہ کسی پبلشر کو اپنے صارفین کی شناخت افشا کرنے کا پابند بنانا، درحقیقت پریس کی نگرانی کا آغاز ہے۔

یو ایس اے ٹوڈے کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ پر کون کیا پڑھتا ہے، یہ معلومات حکومت کو فراہم کرنے پر مجبور کیا جانا، پہلی آئینی ترمیم کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یاد رہے کہ فروری میں اس وقت دو ایف بی آئی اسپیشل ایجنٹس ڈینئل آلفن اور لارا شوارزنبرگر کو فائرنگ کے تبادلے میں قتل اور تین کو زخمی کیا گیا تھا، جب وہ فلوریڈا میں بچوں کے استحصال کے ایک کیس میں ملزم کو وارنٹ دینے جا رہے تھے، فائرنگ کے بعد عمارت سے مشتبہ شخص کی لاش بھی برآمد ہو گئی تھی، جس کے بارے میں کہا گیا کہ وہ خود اپنی گولی سے مرا ہے۔

Comments

- Advertisement -