اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 97 فیصد ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کر لیا، دسمبر2024 کا ٹیکس وصولی کا ہدف 1370 ارب روپے تھا۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دسمبر 2024 میں ستانوے فیصد ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کر لیا۔
ذرائع نے کہا دسمبر 2024 میں 1370 ارب روپے ٹیکس وصول ہدف تھا، جس میں 1328 ارب روپے ٹیکس وصول کیے گئے اور وصولی ہدف میں 42 ارب روپے کی کمی رہی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا تھا کہ ٹیکس وصولی میں نومبر کے مقابلے میں پینتیس فیصد جبکہ گزشتہ مالی سال کے دسمبر کے مقابلے میں چھپن فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں : انکم ٹیکس کا نیا قانون نافذ العمل ہو گیا
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 6009 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر تھا تاہم چھپن سو چوبیس ارب روپے ٹیکس وصولی ہوئی۔
ایف بی آر نے مزید بتایا کہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں 385 ارب روپے کا شارٹ فال رہا ہے۔