اشتہار

ایف بی آر نے ٹیکس اہداف حاصل کرلیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایف بی آرنے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مددسے ٹیکس اہداف حاصل کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر ایف بی آر نے ٹیکس کی مد میں 66 کھرب 10 ارب روپے اکٹھے کیے جو ہدف سے 3 ارب روپے زائد ہیں۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق اس پیش رفت کے ساتھ حکومت کو رواں مالی سال میں 94  کھرب 15 ارب روپے وصولی کا ہدف حاصل ہونے کا امکان ہے، رواں مالی سال کا ہدف گزشتہ مالی سال کے ہدف سے 22 کھرب 19 ارب روپے یا 30 فیصد زائد ہے۔

- Advertisement -

ترجمان نے بتایا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب کو 15 فیصد تک بڑھانے اور حکومتی مالی ضروریات کو پورا کرنے کیلیے ایف بی آر کی تنظیمِ نو کے منصوبے کو نافذ کرنا ناگزیرہے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق تنظیم نو کے منصوبے پر عمل درآمد میں رکاوٹ بننے والے قا نونی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں