ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کی فہرست یکم مارچ کو جاری کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی فہرست جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہر مالی سال میں یکم جنوری کو ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والے افراد کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ (ٹیکس دہندگان کی فہرست) رواں سال یکم مارچکوجاری کر دی جائےگی، جس میں گزشتہ مالی سال انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والے فائلرز کا نام شامل ہوگا۔

- Advertisement -

ایف بی آر ترجمان نے بتایا کہ ٹیکس دہندگان کی فہرست ہفتہ وار بنیاد پر یکم مارچ اتوار کی رات کو ٹھیک 12 بجے ایف بی آر کی ویب سائٹ اور ٹیکس آسان ایپ پر جاری کی جائے گی۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والے ٹیکس دہندگان کا آن لائن ریکارڈ موجود ہے، یکم مارچ کو جاری ہونے والی فہرست کی معیاد آئندہ مالی سال فروری 2022  تک ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ (اے ٹی ایل) میں شامل افراد بہت سے فواد حاصل کرسکتے ہیں، قانون کے مطابق انہیں بینک سے کیش نکلواتے وقت ود ہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ ہوتی ہے۔ علازہ ازیں دیگر بینک ٹرانزیکشنز اور فیس کی ادائیگی پر بھی انہیں ود ہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ دی جاتی ہے۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق اے ٹی ایل میں اُن لوگوں کے نام شامل ہین جنہوں نے انکم ٹیکس گوشوارے مقررہ تاریخ تک جمع کرائے ہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں