اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ضائع ہو جانے والی اشیا کی کلیئرنس تیز کرنے کی ہدایات کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تاجروں کی سہولت اور معاونت کے لیے ضائع ہو جانے والی اشیا کی کلیئرنس تیز کرنے کے لیے پاکستان کسٹمز کی تمام فیلڈ ٹیموں کو ہدایات جاری کر دیں۔
چیف کلکٹر نے کہا کہ روزانہ جلد ضائع اشیا کی کلیئرنس کی نگرانی کریں،درآمد،برآمدکنندگان کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کریں۔انہوں نے کہا کہ چیف کلکٹرز متعلقہ اداروں سے این اوسی اجرا پر مسائل کی نشاندہی کریں۔
ایف بی آر نے تجارت کے فروغ میں ہر طرح سہولت پیدا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اقدامات سے کاروبار کے لیے سازگار ماحول تقویت پائےگا۔
ایف بی آر نے 4.36 ارب روپے کی ٹیکس چوری پکڑلی
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن آئی آر لاہور نے فوڈمینوفیکچرنگ یونٹ پر چھاپہ مار کر ٹیکس چوری کا بڑا فراڈ پکڑا تھا۔
ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ فراڈ سے 4.36 ارب روپے کا واجب الادا سیلز ٹیکس چوری ہوا۔