اشتہار

آئی ایم ایف سے قرض معاہدے میں اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صدر مملکت کی جانب سے فنانس سپلیمنٹری بل 2023 کی منظوری کے بعد ایف بی آر ٹیکسز کے نوٹی فکیشن جاری کرسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض معاہدے میں اہم پیش رفت ہوئی ، ایف بی آر صدر کی منظوری کے بعد ٹیکسز کے نوٹی فکیشن جاری کرسکےگا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو بل پاس ہونے سے پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا، جس کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدےمیں مزید آسانی ہوگی۔

- Advertisement -

یاد رہے صدر مملکت عارف علوی نے فنانس سپلیمنٹری بل 2023کی منظوری دے دی، بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل75 کے تحت دی گئی۔

صدر کی منظوری سے فنانس سپلیمنٹری بل 2023 نافذالعمل ہوگیا، منی بجٹ کے ذریعے 170 ارب روپے کے اضافی ٹیکس عائد ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں