تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی لسٹ میں سے کسی کا نام معطل کرنے پر پابندی لگادی

اسلام آباد : چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے بغیراطلاع کےٹیکس دہندگان کی لسٹ میں سے کسی کا نام معطل کرنے پر پابندی لگادی اور کہا ممبران کی اجازت کےبغیرٹیکس دہندگان کےگھرپرچھاپہ نہیں ماراجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ایک اور بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ایف بی آرکےتمام افسران کوہدایت جاری کردی گئیں اوراعلامیہ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا  بغیراطلاع کے کسی کو بھی ایکٹوٹیکس لسٹ سےمعطل نہیں کیاجائے گا

چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ معطل کرنے سے پہلے کمپنی مالک یا سی ای او کو 24 گھنٹے پہلےآگاہ کیاجائے اور ایکٹو ٹیکس لسٹ سے معطلی پر تفصیلات چیئرمین ایف بی آرکودی جائیں گی۔

شبر زیدی نے ممبران کوٹیکس لسٹ سے معطلی کی وجہ اور رابطےکاثبوت دینےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ممبران کی اجازت کےبغیرٹیکس دہندگان کےگھرپرچھاپہ نہیں ماراجائے گا۔

کیس کی تفصیلات پر افسرممبران لینڈ ریونیواور چیئرمین کو رپورٹ کرے گا اور چیئرمین ایف بی آر اور ممبر آپریشن ہی اس پر ایکشن کا فیصلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں : چیئرمین ایف بی آر کا پہلا حکم جاری، بغیر اطلاع اکاؤنٹس منجمد کرنے پر پابندی عائد

یاد رہے چند روز قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اعزازی چیئرمین تعینات ہونے والے شبر زیدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا حکم نامہ جاری کیا تھا ، جس کے تحت اب ایف بی آر کسی بھی شخص کے بینک اکاؤنٹ کو بغیر اطلاع کے منجمد نہیں کرے گا۔

شبر زیدی کی جانب سے یہ بھی ہدایت کی تھی کسی بھی اکاؤنٹ کو بند کرنے سے 24 گھنٹے قبل متعلقہ شخص کو ایف بی آر آگاہ کرے گا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ’کمیٹی یا کسی ادارے کا اکاؤنٹ بند کرنے سے قبل انہیں آگاہ نہیں کیا جائے گا، نئے حکم نامے کا اطلاق عام ٹیکس فائلر پر ہوگا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایف بی آر اور دیگر فریقین کے درمیان تنازع کی صورت میں ادارے کے پاس بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کا قانونی اختیار ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -