منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

آمدن سے زائد مالیت کی ٹرانزکشنز کرنیوالے افراد ہوشیار ہوجائیں!

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایف بی آر نے آمدن سے زائد مالیت کی ٹرانزکشنز کرنیوالے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا ، جس میں بینکنگ ٹرانزکشن کے ذریعے ٹیکس چوروں کے تعاقب کا معاملہ زیر بحث آیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ آمدن سے زائد مالیت کی ٹرانزکشنز کرنیوالے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے بتایا کہ ایف بی آر اس مقصد کے لئے بینکوں کی خدمات حاصل کرے گا اور بینکوں سے ٹیکس دہندگان کی آمدن ،ٹرن اوور کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بینکوں کے ساتھ ڈیٹا شناختی کارڈ کی بنیاد پر شیئر ہوگا اور بینکوں سے کہا جائے گا کہ متعلقہ شخص کی ٹرانزیکشن کاحجم مطابقت نہیں رکھتا تو رپورٹ دیں۔

راشد لنگڑیال نے مزید بتایا کہ ویلتھ اسٹیٹمنٹ،ٹیکس ریٹرن سے زیادہ کی ٹرانزکشن پر رپورٹ دینالازمی ہوگا اور بینکوں سے کہا جائے گا ٹرانزکشن نہ روکیں لیکن رپورٹ فراہم کی جائے کیونکہ ہم بینکوں کے ساتھ ٹرانزکشن کا ایک ’’ایلگوریدم ‘‘بناناچاہتے ہیں۔

Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں