ایف بی آر کا ریونیو شارٹ فال پہلی سہ ماہی میں 115 ارب تک پہنچنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو ستمبر میں 20 ارب تک محصولات ہدف میں کمی کا سامنا ہے۔ پہلی سہ ماہی کیلئے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 2652 ارب روپے ہے۔
پہلی سہ ماہی میں تقریباً 2540 ارب روپے تک ٹیکس جمع ہو سکا جب کہ رواں ماہ کیلئے محصولات کا ہدف تقریبا ً1100 ارب روپے رکھا گیا تھا۔
- Advertisement -
گزشتہ ماہ کے دوران 98 ارب روپےکا ریونیو شارٹ فال بھی شامل کیا گیا تھا۔ گزشتہ ماہ کا شارٹ فال ملا کر ہدف 1200ارب روپےکے لگ بھگ تھا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر ستمبر کے دوران تقریباً 1 ہزار 80 ارب روپے تک جمع کر سکا اور پہلی سہ ماہی کا شارٹ فال آئندہ ماہ کے ٹارگٹ میں شامل ہو گا۔