جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

ایف بی آر نے ٹیکس کے نام پر اوور سیز پاکستانی کو کنگال کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایف بھی آر نے ٹیکس کے نام پر اوور سیز پاکستانی رانا محمد ریاض کا اکاؤنٹ خالی کردیا متاثرہ شخص نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرا دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اوور سیز پاکستانی رانا محمد ریاض نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر نے ٹیکس کے نام پر ان کا اکاؤنٹ خالی کردیا۔

امریکا میں مقیم متاثرہ پاکستانی نے اپنی شکایت میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے اکاؤنٹ سے بغیر کسی نوٹس کے غلط معلومات پر 27 لاکھ سے زائد رقم نکلوائی گئی۔

شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ وہ 3 دہائیوں سے امریکا میں مقیم ہیں اور ان کا پاکستان میں کوئی کاروبار بھی نہیں ہے۔ ٹیکس نوٹس پر دیا گیا پتہ بھی درست نہیں ہے۔

رانا محمد ریاض نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرانے کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین ایف بی آر سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں