پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

ٹیکس فائلرز ہوشیار: ایف بی آر کی نئی ہدایات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس فائلرز کے لیے نئی ہدایت جاری کردیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس فائلرز کو پرفائل اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کردی بصورت دیگر مذکورہ افراد کو نان فائلر قرار دے دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق فائلرز کو رابطہ نمبر، ای میل آئی ڈی، ذرائع آمدن، پروفائل میں اپ ڈیٹ کرنا ہوگا، فائلرز کو کاروبار کا نام، پتہ اور کاروبار کی نوعیت بھی بتانا ہوگی۔

ٹیکس فائلرز کو پروفائل میں بجلی کا بل، رہائشی پتہ، بینک اکاؤنٹ کا آئی بی اے این نمبر بتانا ہوگا، فائلرز کو قانونی نمائندے، مجاز نمائندے، آجر کا نام بھی بتانا ہوگا۔

مزید پڑھیں: ایف بی آر نے 4 سیلز ٹیکس جنرل آرڈرز جاری کردیے

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس فائلرز کو کرایہ نامہ، بجلی کا بل آئرس پروفائل میں منسلک کرنا ہوگا، کارپوریٹ پروفائل اپڈیٹ نہ کرنے والے کو 10 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنے پڑے گا۔

رپورٹ کے مطابق کارپوریٹ فائلر پر ڈیڈ لائن کے چار دن بعد یومیہ ڈھائی ہزار روپے سرچارج لگے گا، انفرادی ٹیکس فائلر پر جرمانہ ایک ہزار روپے ہوگا۔

ایف بی آر نے آئرس پروفائل اپ ڈیٹ کی ڈیڈ لائن 31 مارچ مقرر کی ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں