اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، جس میں پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 10.54 فیصد پر برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ، جس میں پیٹرول پر10.54 فیصد سیلز ٹیکس اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر11.64فیصد سیلز ٹیکس کی شرح مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 6.70فیصد مقرر کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 0.20 فیصد مقرر ہے۔
یاد رہے گذشتہ ماہ ایف بی آر کی جانب سے پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح کم کرکے 10.54 فیصد کردی گئی تھی جبکہ اسپیڈ ڈیزل پر17فیصد سیلزٹیکس کی شرح مقرر کی گئی تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 6.70فیصد اور لائٹ ڈیزل پرسیلز ٹیکس کی شرح0.2 فیصد مقرر کی تھی۔